جاپانی شہزادی نے محبوب کے لیے تخت و تاج ٹھکرادیا

ٹوکیو: یہ سچ ہی ہے کہ عشق اور محبت کے سامنے دھن دولت کوئی معنی نہیں رکھتے۔ جس سے عشق ہو، اُس کے لیے لوگ تخت و تاج ٹھکرادیتے ہیں۔ گو مادہ پرستی کے اس دور میں ایسی مثالیں خال خال ہی نظر آتی ہیں، تاہم محبت کی خاطر سب کچھ تج دینے کی روایت آج بھی زندہ ہے۔

اس حوالے سے تازہ اطلاعات کے مطابق جاپانی شہزادی تخت و تاج اور مال و دولت کو ٹھوکر مارکر آخرکار اپنے خوابوں کے شہزادے کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
جاپان کی جنگ کے بعد تاریخ میں پہلی بار شاہی خاندان میں شادی روایتی رسوم کے بغیر رجسٹرڈ ہوئی۔ ماکو نے عام طور پر شاہی خواتین کو رخصت ہونے پر پیش کی جانے والی بڑی رقم کو ٹھکرادیا۔ جاپان کے شاہی خاندان کی روایات کے مطابق اس گھرانے کی خواتین کسی عام شہری سے شادی پر ناصرف تخت وتاج سے محروم ہو جاتی ہیں بلکہ اپنا لقب بھی کھو دیتی ہیں۔

جاپانی شہزادی اپنے خوابوں کے شہزادے سے شادی کی خاطر شاہی محل سے ہمیشہ کے لیے رخصت ہورہی ہیں۔

30 سالہ شہزادی ماکو اپنے یونیورسٹی کلاس فیلو کومورو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔