اداکار جمال شاہ کیلیے فرانس کا اعلیٰ اعزاز!

کراچی: معروف پاکستانی فنکار جمال شاہ کے لیے فرانس کی جانب سے فنی خدمات پر اعلیٰ اعزاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
فرانسیسی سفیر نے خط لکھ کر جمال شاہ کو ایوارڈ ملنے کی اطلاع اور مبارک باد دی، پاکستان میں فرانس کے سفیر جمال شاہ کو ان کی فنی خدمات پر نائٹ ایوارڈ برائے آرڈر آف آرٹس سے نوازیں گے۔
خط میں کہا گیا کہ جمال شاہ کو یہ اعلیٰ ایوارڈ پاکستانی کلچر اور دو طرفہ تعلقات کو بہتر کرنے پر دیا جارہا ہے۔
کورونا کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال بہتر ہوتے ہی جمال شاہ کو ایوارڈ دینے کے لیے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ فرانس کا نائٹ ایوارڈ برائے آرڈر آف آرٹس 1957 سے فنی دنیا میں اعلیٰ خدمات فراہم کرنے والی شخصیات کو دیا جارہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔