اسرائیلی وزیراعظم نیفتالی بینیٹ ابوظبی پہنچ گئے

اسرائیلی وزیراعظم نیفتالی بینیٹ متحدہ عرب امارات کے دورے کیلئے ابوظبی پہنچ گئے۔
ترجمان اسرائیلی وزیراعظم کے مطابق نیفتالی بینیٹ آج ابوظبی کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کریں گے۔
اسرائیل، یو اے ای تعلقات قائم ہونے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کا امارات کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس امریکا کی معاونت سے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات میں سفارتی تعلقات قائم ہوئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔