فیض حمید کورٹ مارشل: 3 ریٹائرڈ افسران کو بھی فوج کی تحویل میں لے لیا گیا

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں تین ریٹائرڈ افسران بھی فوجی حراست میں ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ان افسران نے فوجی نظم و ضبط کے خلاف کام کیے، افسران کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا ہے کہ ان ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں نے سیاسی مفادات رکھنے والے افراد کے ساتھ ملی بھگت کرکے عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔