اسلام آباد تشدد کیس: متاثرین کی شادی، ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ
اسلام آباد: اسلام آباد میں تشدد اور ہراسگی کے شکار لڑکا اور لڑکی نے شادی کرلی۔ دوسری جانب عدالت نے اسلام آباد میں لڑکے اور لڑکی کی قابل اعتراض ویڈیو بنانے، زیادتی کرنے والے ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
قبل ازیں پولیس نے متاثرہ لڑکی اور لڑکے کا بیان ریکارڈ کیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عطا الرحمان اور اے ایس پی آمنہ بیگ بیان ریکارڈ کرنے جوڑے کے گھر گئے اور متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی بھی کیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق نوجوان اسد اور متاثرہ لڑکی نے آپس میں شادی کر لی ہے۔