کریم کی پہلی خاتون ڈرائیور کون؟ یاسر حسین نے بتادیا

کراچی: اداکار یاسر حسین نے کریم کی پہلی خاتون ڈرائیور کے متعلق انکشاف کیا ہے کہ ان کی ساس نجی ٹیکسی سروس کی پہلی خاتون ڈرائیور ہیں۔
انسٹاگرام پر یاسرحسین نے اقرا عزیز اور ان کی والدہ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ شیئر کی۔
یاسر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری خوبصورت اہلیہ اقرا عزیر اپنی والدہ آسیہ عزیز کے ہمراہ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)


انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آسیہ عزیز پاکستان میں نجی ٹیکسی سروس کریم کی پہلی خاتون ڈرائیور ہیں جو اپنی بیٹی کے ساتھ نئی کار میں بیٹھی ہیں۔
یاسر حسین نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ طاقتور خواتین کے چہروں پر الگ ہی گلو ہوتا ہے، اپنی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بیوی کو روکنے والے غیر محفوظ ہوتے ہیں، مرد نہیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں عورت راج کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔