اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں ننھی پری کی آمد

کراچی: ٹی وی کی مقبول اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
یاسر حسین نے 24 جنوری ہفتے کی شب انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی، جس میں بتایا گیا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، اسٹوری میں یہ بھی بتایا گیا کہ بیٹی 24 جنوری کو پیدا ہوئی۔
اداکار یاسر حسین کی اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور ساتھ فنکار سمیت مداح جوڑے کو مبارک باد دے رہے ہیں۔
خیال رہے کہ اقرا اور یاسر کی جانب سے کچھ ہفتے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ وہ دونوں جلد ہی خوش خبری سنانے والے ہیں۔
دونوں کا اس سے پہلے ایک بیٹا ہے، جس کی پیدائش 2021 میں جولائی کے مہینے میں ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ اس جوڑے کی شادی دسمبر 2019 میں کراچی میں ہوئی تھی، جس میں شوبز انڈسٹری کے کئی نامور فنکاروں نے شرکت کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔