پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بزرگوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بزرگوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کے حوالے سے سرکاری اور نجی سطح پر پروگرام، سیمینار اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا
بزرگوں کے عالمی دن کو منانے کا مقصد بزرگ شہریوں کے حقوق کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کرنا ہے تاکہ نئی نسل کو رٹائرڈ، عمر رسیدہ اور بزرگ افراد کی زندگی کے آخری ایام میں در پیش مصائب سے آگاہ کیا جا سکے۔
اس کے علاوہ بزرگوں کی لائف اچیومنٹ سروسز کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے۔