ٹیٹوز کی سیاہی انفیکشنز میں مبتلا کرنے کا باعث قرار
واشنگٹن: ٹیٹوز کی سیاہی کو انفیکشنز میں مبتلا کرنے کا باعث قرار دے دیا گیا۔ محققین نے کمرشل طور پر استعمال ہونے والی ٹیٹوز اور مستقل میک اپ کی سیاہی میں بیکٹیریا سے خبردار کیا ہے جو انفیکشن کا سبب بن سکتا ہے۔
امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ایک مائیکرو بایولوجسٹ سیونگ جا کم نے کہا کہ ہمارے نتائج سے پتا چلتا ہے کہ ٹیٹو کی سیاہی بیکٹیریا کی آماجگاہ بن سکتی ہے جو جلد کی پرت جیسے کم آکسیجن والے ماحول میں پنپ سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مطالعے سے پتا چلتا ہے کہ آلودہ زدہ ٹیٹو کی سیاہی ایروبک یا اینیروبک دونوں قسم کے بیکٹیریا سے انفیکشن کے پھیلاؤ کا ذریعہ ہوسکتی ہے۔
مذکورہ بالا رپورٹ جریدے اپلائیڈ اینڈ انوائرمینٹل مائیکرو بائیولوجی میں شائع ہوئی ہے۔
محققین کا مطالعے کا مقصد امریکی مارکیٹ میں ٹیٹو کی سیاہی میں بیکٹیریا کی موجودگی اور اس کے نقصانات کا اندازہ لگانا تھا۔ نتائج بیکٹیریا کی نشان دہی کے لیے ٹیٹوز کی سیاہی کی نگرانی پر بھی زور دیتے ہیں۔