رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی اوسط شرح 0.40 فیصد کم ہوئی، رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں مہنگائی کی اوسط شرح میں 0.40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ٹماٹر 16 روپے 57 پیسے فی کلو اور چینی اوسطاً 2 روپے 60 پیسے فی کلو سستی ہوئی۔اس کمی کے بعد چینی کی اوسط قیمت 94 روپے 50 پیسے فی کلو پر پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ ہفتے تک 20 کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 988 روپے 36 پیسے تھی۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں آٹے کا تھیلا اوسطاً 68 روپے 47 پیسے مہنگا ہوا، جس کے بعد آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت 1056 روپے 56 پیسے پر پہنچ گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی اوسط شرح میں 0.40 فیصد کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی اوسط شرح 17.68 فیصد پر آگئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق پیاز 2 روپے 76 پیسے فی کلو سستا ہوا۔ انڈے 9 روپے 73 پیسے فی درجن سستے ہوئے۔ لہسن 5 روپے 18 پیسے فی کلو سستا ہوا۔ ایل پی جی، دال چنا، دال ماش، دال مونگ سستی ہوئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔