مہنگائی مارچ کا وقت درست نہیں ،راستے بند ہوئے تو اپوزیشن گلہ نہ کرے،شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 23مارچ کو مارچ کی کال بڑی غلطی ہے ،وقت کا انتخاب درست نہیں۔ 23مارچ کو راستے بند ہوئے تو اپوزیشن جماعتیں پھر گلہ نہ کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ 23مارچ کواپوزیشن نے لانگ مار چ کی کال دی ہے۔23مارچ کو مارچ کی کال بڑی غلطی ہے ،وقت کا انتخاب درست نہیں۔ 23مارچ کو ملک بھر میں یوم پاکستان کے طور پر منایا جاتاہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ23مارچ کو راستے بند ہوئے تو اپوزیشن جماعتیں پھر گلہ نہ کریں۔ اسلام آباد کے بعض راستے 23مارچ کی پریڈ سےپہلےبند کردیئے جاتے ہیں۔23مارچ سے ہفتہ قبل راستے بند کیے جاتے ہیں،اپوزیشن کواس بات کی سمجھ نہیں۔
انہوں نے اپوزیشن اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولا نا فضل الرحمان جن کے پیچھے ہیں ان کے مقاصد اورہیں۔ مولانافضل الرحمان جن کے پیچھے ہیں وہ تو گلوکاری کرنے کے ماہر ہیں۔ مولانافضل الرحمان درس نظامی کے طلبہ کو کن کے پیچھے لے جانا چاہتے ہیں؟
ان کا کہنا ہے کہ قوم آپ کو سمجھ چکی ہے لوگوں نے آپ کے من و رنجن اور مرغ پلاؤ کو چھوڑ دیا۔ ان لوگوں کو لانگ مارچ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔عمران خان 4 ماہ میں مہنگائی کنٹرول کرنےکی پوزیشن میں ہوں گے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ دل ہلادینے والا تھا،ملزمان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔سری لنکن سفارتخانےکوسخت ایکشن کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ایک ایک گھنٹہ اجلاسوں میں سیالکوٹ واقعے پر بات کی گئی۔ ساری قوم عہد کرے انتہاپسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے۔سیالکوٹ کے مسئلے پر حکومت اور ادارے ایک پیج پر ہیں۔ یہ قومی مسئلہ ہے،اپوزیشن کوغوروفکرکی دعوت دیتاہوں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ اسلام آبادمیں امن و امان کی صورتحال کے باعث آئی جی کو ہٹادیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔