ہانگ کانگ پہنچنے والے 47 بھارتی مسافروں میں کورونا میں مبتلا نکلے

بھارت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں کرفیو نافذ ہے اور دہلی اور ممبئی سمیت مختلف شہروں میں کورونا کے مریضوں میں اضافے کے باعث اسپتالوں میں بیڈ کم پڑ گئے ہیں اور آئی سی یو میں بیڈ کے ساتھ ساتھ آکسیجن کی کمی بھی پیدا ہوگئی ہے۔

دوسری جانب بھارتی شہری ہیں کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو تیار نہیں۔ ساتھ ہیں بھارتی حکومت بھی بین الاقوامی سفر کے دوران عائد ایس او پیز اور دیگر عالمی قوانین پر عملدرآمد میں ناکام ہوگئی ہے۔

نئی دہلی سے ہانگ کانگ پہنچنے والی بھارت کی نجی ائیرلائن کی پرواز کے 47 مسافروں کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت نکلنے پر ہانگ کانگ نے بھارت سے تمام کمرشل پروازوں کی آمد پر دو ہفتوں کی پابندی عائد کردی ہے۔ حکام کے مطابق کورونا مثبت کے تمام مسافر بھارتی وستاراایئر کے ذریعے ہانگ کانگ پہنچے تھے۔

حکام کے مطابق وستارا ائیر کی ہانگ کانگ پہنچنے والی پرواز میں 188 مسافر سوار تھے، تمام مسافروں کے ائیرپورٹ پر ٹیسٹ لیے گئے، جن میں 47 مسافروں کے ٹیسٹ مثبت نکلے۔ ہانگ کانگ حکام نے بھارت کی تمام پروازوں پر پیر سے دو ہفتوں کی پابندی عائد کر دی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔