بھارتی قسم کے وائرس نے خطے کے ممالک میں تباہی مچادی ہے،اسد عمر
اسلام آباد: وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ بھارتی قسم کے وائرس نے خطے کے ممالک میں تباہی مچادی ہے۔
وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا کہ بھارتی قسم کے وائرس نے خطے کے ممالک میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔ اسپتالوں میں کورونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
اسد عمرنے ایک بارپھرتنبیہہ کی کہ اپنی اوردوسروں کی جانوں کوخطرے میں نہ ڈالیں، کورونا وائرس کی ویکسین کرانے سمیت ایس او پیزپرعملدرآمد کیا جائے.
Rapid build up starting to take place in covid patients hospital inflow, as well as patients in critical care. This indian variant has caused devastation in countries in the region. Please follow sop's and get vaccinated as soon as possible. Do not risk your own & others lives.
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 15, 2021