بلوچستان میں دہشت گردی کا بھارتی نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کا بھارتی نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا ہے، اب قوم پرستوں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں وفاقی حکومت 731 ارب کے 131 منصوبے مکمل کرے گی، صرف اس سال صوبائی حکومت کا ترقیاتی پروگرام 180 ارب کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان وزیراعظم عمران خان کے دل کے قریب ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔