بھارت، ایوان صدر میں فوجی کی پنکھے سے لٹک کر خودکشی!
نئی دہلی: بھارتی ایوان صدر میں ایک فوجی نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔
بھارتی ایوان صدر میں تعینات فوجی نے خودکشی کرلی، اس کی شناخت 38 سالہ تیج بہادر تھاپا کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کو جائے وقوعہ سے خودکشی کا نوٹ نہیں ملا، واقعے کی اطلاع اس کے اہل خانہ کو دے دی گئی ہے، پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر آرمی بیس ہسپتال بھیج دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال خودکشی کی وجہ کا پتا نہیں چل سکا، اس حوالے سے اس کے اہل خانہ سے بھی بات کی جارہی ہے۔
اس سے قبل 7 ستمبر کو اتراکھنڈ سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ بھارتی فوجی پردیپ کمار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار دی تھی، یہ فوجی باڑ میر ضلع کے ساتھ مونا باؤ میں پاک بھارت سرحد پر تعینات تھا۔
خیال رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران بھارتی سپاہیوں کے علاوہ 13 افسران اور 24 جونیئر کمیشنڈ آفیسر بھی خودکشی کرچکے ہیں۔