بھارت: کسان مظاہرین پر ٹریکٹر چڑھادیا گیا، 2 خواتین ہلاک!
نئی دہلی: بھارت کی مشرقی ریاست پنجاب میں ٹریکٹر نے کسان مظاہرین کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں 2 خواتین ہلاک اور تین زخمی ہوگئیں۔
اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مظاہرین کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کسانوں کو کیوں دھمکا اور مار رہی ہے۔
راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ حکومت کسانوں سے بات کیوں نہیں کررہی، مسئلے کو حل کیوں نہیں کررہی؟
ان کا کہنا تھا کہ دلی کسانوں سے گھرا ہوا ہے، اسے قلعے میں کیوں تبدیل کیا جارہا ہے۔
خیال رہے کہ بھارت بھر میں کسان مودی حکومت کی زرعی پالیسی کے خلاف کئی ہفتوں سے احتجاج کررہے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت اپنی زرعی پالیسی کو واپس لے کیونکہ یہ سرمایہ کاروں کے ہاتھوں کسانوں کا استحصال ہے۔