پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے بھارت دستبردار

نئی دہلی: پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے بھارت دستبردار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہونا ہے لیکن بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے کے لیے این او سی دینے سے انکار کردیا۔
بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت کھیل نے این او سی جاری کیا تھا، جس کے بعد ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ نے این او سی جاری کرنا تھا۔
بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ وزارت خارجہ نے این او سی دینے سے انکار کیا ہے۔
بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیلندرا یادیو کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی لیٹر ملنا ہے لیکن اب ہم نے گفتگو کی بنیاد پر پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم 25 روز حکومتی اجازت کا انتظار کررہے تھے، ہم اب مزید انتظار نہیں کرسکتے کیونکہ اب ٹورنامنٹ شروع ہورہا ہے، جب وزارت خارجہ سے فون پر بات کی تو انہوں نے این او سی نہ دینے کا بتایا، ہمیں کہا گیا ہے کہ ہم انکار کا باضابطہ لیٹر بھی دیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔