بھارت 24 کروڑ پاکستانیوں کا پانی کبھی نہیں روک پائے گا، وزیراعظم

باکو: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی 24 کروڑ لوگوں کی لائف لائن ہے، بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے جو کبھی نہیں ہوپائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا آذربائیجان کے قومی دن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا، آذربائیجان کے صدر اور عوام کو یوم آزادی پرمبارک باد پیش کرتا ہوں، پاکستان خوش قسمت ہے کہ اس کے پاس ترکیہ، آذربائیجان جیسے سچے دوست ہیں، تینوں ممالک اعلیٰ اقدار، امن اورانصاف کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں، آذربائیجان اور ترکیہ کا حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستانی عوام برادر ملک ترکیہ اور آذربائیجان کی حمایت کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا، ہم نے بھارت کو پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی، جس کو بھارت نے مسترد کیا، پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کا سہ فریقی اجلاس اس عزم کا اعادہ ہے کہ ہم نے تعاون اور دوستی کو نئی بلندی تک لے جانا ہے، تینوں ممالک بنیادی ایشوز پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان مشترکہ مذہب، اقدار، ثقافت اور تاریخ میں بندھے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت نے جارحیت کا راستہ اختیار کیا، افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا دلیری سے جواب دیا، بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، حالیہ پاک بھارت تنازع میں ترکیہ اور آذربائیجان پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، ہم نے بھارت کو پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی جس کوبھارت نے مسترد کیا۔
ان کا کہنا تھا، سہ فریقی اجلاس اس عزم کا اعادہ ہے کہ ہم نے تعاون اور دوستی کو نئی بلندی تک لے جانا ہے، تینوں ممالک بنیادی ایشوز پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان مشترکہ مذہب، اقدار، ثقافت اور تاریخ میں بندھے ہوئے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں قائدانہ کردار ادا کیا، ہم امن کے خواہاں ہیں اور ہمیشہ امن کی بات کی ہے، مسائل کو مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر حل کرنا چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق چاہتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پانی 24 کروڑ لوگوں کی لائف لائن ہے، بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے، جو کبھی نہیں ہوپائے گا، پاکستان دنیا میں دہشت گردی سے متاثرہ سب سے بڑا ملک ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل ہے، بھارت کا پاکستان کے حصے کے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا افسوس ناک ہے۔