بھارت کو ہوم گرائونڈ پر جنوبی افریقا کے ہاتھوں وائٹ واش شکست

کراچی: جنوبی افریقا نے بھارتی گھمنڈ خاک میں ملاتے ہوئے بھارت کو اس کی سرزمین پر کھیلے جانے والے ٹیسٹ میں شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کی ہزیمت سے دوچار کردیا۔
گوہاٹی ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کو آج کھیل کے پانچویں روز 408 رنز کے بھاری مارجن سے شکست ہوئی۔
اس ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور اپنی پہلی اننگز میں 489 رنز بنائے، جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 201 رنز بنا کر 288 رنز کے خسارے میں چلی گئی۔
جنوبی افریقا نے 288 رنز کی برتری سے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا اور 5 کھلاڑی کے نقصان پر 260 رنز بناکر اننگز ڈیکلیئر کردی۔
بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 140 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور یوں اسے 408 رنز سے شکست کی ذلت اٹھانی پری۔
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس سے قبل 2000 میں بھارتی سرزمین پر جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز جیتا تھا اور 25 سال بعد یہ دوبارہ ہوا ہے۔
اس سے قبل ایڈن گارڈن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے کھیل کے تیسرے دن 30 رنز سے میچ میں فتح حاصل کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔