بھارت فالس فلیگ کی تیاری کررہا، ڈرامہ کیا تو کلکتہ پہنچا کرآئیں گے، وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے، اگر بھارت نے کوئی ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا اور جواب دیتے ہوئے کلکتہ تک پہنچاکر آئیں گے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ خطے میں امن قائم ہونا چاہیے اور برادر ممالک کے درمیان اتفاق ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی افواج نے بھارت کو جنگ میں عبرت ناک شکست دی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کررہا ہے، تاہم اگر بھارت نے کوئی ڈرامہ رچانے کی کوشش کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو جواب دیتے ہوئے کلکتہ تک پہنچاکر آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انتہائی اہم کردارادا کررہا ہے، دعا کریں پاکستان اپنے کردار میں سرخرو ہو۔
خواجہ آصف نے کہا کہ دعا کریں خطے میں امن قائم ہو، برادر ممالک میں اتفاق ہو۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔