بھارت میں ذہنی معذور لڑکی سے اجتماعی زیادتی
جیسلمیر: بھارت میں 16 سالہ ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا اندوہ ناک واقعہ پیش آیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ راجستھان کے ضلع الور میں پیش آیا جہاں ملزمان نے 16 سال کی لڑکی کو پہلے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد تیز دھار آلے اس کے جسم کے نازک حصوں میں ڈال کر اسے پل پر پھینک کر فرار ہوگئے۔
بھارت میں اجتماعی زیادتی کے واقعات میں ہولناک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، جسے ریاست روکنے میں یکسر ناکام ہے جب کہ ہندو انتہاپسندوں کے ظلم و درندگی بھی ہوش رُبا حد تک بڑھ چکا ہے۔