بھارت: دلت بچی زیادتی کے بعد قتل، لاش جلانے کے خلاف احتجاج!

دلی: بھارت میں نچلی ذات کی بچیاں بھی جنسی درندوں سے محفوظ نہیں۔ بھارت میں شمشان گھاٹ پر دلت برادری کی بچی سے اجتماعی زیادتی کے بعد لاش کو جلانے کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں۔
نئی دلی میں 9 سالہ بچی کے گینگ ریپ، قتل اور زبردستی لاش کو جلائے جانے کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے۔ متاثرہ خاندان نے اس ہولناک واردات کا الزام ایک ہندو سادھو اور اس کے تین چیلوں پر عائد کیا ہے۔
بچی کی ماں کا کہنا ہے کہ اسے شمشان گھاٹ سے پانی لانے کے لیے بھیجا تھا، ایک گھنٹے بعد اس کی لاش ملی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔