دہلی: پارکوں میں شمشان گھاٹ بنائے جانے لگے
بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے ساتھ ساتھ ہلاکتوں کی تعداد بھی روز بروز اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث دارالحکومت دہلی کے شمشان گھاٹوں میں لاشوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔ دہلی میں شمشان گاٹوں میں زیادہ مردے لانے اور رش کے باعث حکومت نے پارکوں میں عارضی شمشان گاٹ بنادیے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی کے پارکوں میں شمشان گاٹ تعمیر کیے جارہے ہیں کیونکہ شہر کے شمشان گاٹوں میں مردوں کی اخری رسومات ادا کرنے کے لیے جگہ کم پڑگئی ہے۔دہلی میں لواحقین اپنے عزیزوں کو چیتا دینے کے لیے شمشان گاٹ کے بجائے پارکس یا خالی گراؤنڈ کا رخ کرنے لگے ہیں کیونکہ شمشانوں میں اخری رسومات کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لواحقین ان عارضی شمشان گاٹوں میں ہی اپنے عزیزوں کی آخری رسومات ادا کرنے لگے ہیں۔ لوگوں نے اب اپنے عزیزوں کی لاشوں کو سڑکوں کے کنارے فٹ پاتھوں اور پارکوں میں بھی جلانا شروع کر دیا ہے۔