سی این جی سپلائی پر سیلز ٹیکس میں اضافہ

اسلام آباد: سی این جی سپلائی پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا۔
سی این جی صارفین پرسپلائی ویلیوکے حساب سے جی ایس ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریجن ون کے لیے سیلز ٹیکس ویلیو 140 سے بڑھاکر 200 روپے کردی گئی جب کہ ریجن ٹو کے لیے سیلز ٹیکس ویلیو 135 سے بڑھاکر 200 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ریجن ون میں خیبرپختونخوا، بلوچستان، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجر خان جب کہ ریجن ٹو سندھ اور پنجاب کے دیگر شہروں پر مشتمل ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔