سندھ میں رواں سال ڈینگی کا پہلا مریض جان کی بازی ہار گیا

کراچی: سندھ میں ڈینگی سے رواں سال پہلا مریض جان کی بازی ہار گیا، متاثرہ لڑکی کو 11 مارچ کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق جاں بحق 20 سالہ لڑکی کا تعلق کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی سے تھا، 16 مارچ کو متاثرہ لڑکی دورانِ علاج دم توڑ گئی۔
سندھ بھر میں رواں سال ڈینگی کے 198 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
کراچی ڈویژن میں ڈینگی کے سب سے زیادہ 163 کیسز، حیدرآباد ڈویژن سے ڈینگی کے 24 کیسز، میرپورخاص ڈویژن سے 8 اور سکھر سے ڈینگی کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان صوبائی وزیر صحت کے مطابق رواں سال سندھ بھر میں جنوری سے 7 اپریل تک ملیریا کے 20 ہزار 123 کیسز سامنے آٸے ہیں۔
کراچی میں ملیریا کے 184 کیس رپورٹ ہوٸے ہیں جن میں سے ضلع جنوبی سے 88، ضلع غربی اور ملیر سے 29، 29 کیس رپورٹ ہوٸے ہیں۔ ضلع کورنگی سے 19، شرقی سے 10، کیماڑی سے 4 اور ضلع وسطی سے 5 کیسز سامنے آٸے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔