کراچی میں آج نہیں، 28/29 مارچ کو گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے، انجم نذیر

کراچی: ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم ڈی انجم نذیر کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج فی الحال بارش کا امکان نہیں ہے۔
انجم نذیر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔ کراچی میں کل کہیں معتدل اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
انجم نذیر کے مطابق کراچی میں بارش کے دوران 40 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق 28 اور 29 مارچ کو کراچی میں گرج چمک، تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ 28 اور29 مارچ کو کہیں کہیں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔