2025 میں سرکاری اداروں کے نقصانات 300 فیصد بڑھ گئے

اسلام آباد: مالی سال 2025 میں سرکاری اداروں کے نقصانات میں 300 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
مالی سال 25-2024 کے دوران بھاری خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کو 123 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا جب کہ گزشتہ مالی سال 24-2023 میں یہ خسارہ 30 اعشاریہ 6 ارب روپے تھا۔
رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 میں سرکاری اداروں کے نقصانات میں 300 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا، خسارے کے لحاظ سے این ایچ اے 153ارب روپے کے ساتھ سرفہرست ہے۔
اس کے علاوہ کوئٹہ الیکٹرک کو 58 اعشاریہ 1 ، سکھر الیکٹرک کو 29 اعشاریہ 6، پاکستان ریلوے کو 26 اعشاریہ 5، پشاور الیکٹرک کو 19 اعشاریہ 7 جب کہ پاکستان اسٹیل مِل کو 15 اعشاریہ 6 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
مالی سال 2025 کے ابتدائی نصف عرصے میں بڑے خسارے والے سرکاری اداروں نے مجموعی طور پر 343ارب روپے کے نقصان کی اطلاع دی، تاہم گزشتہ سال کے مقابلے میں خسارے میں 2 فیصد بہتری ہوئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔