منی لانڈررز نے معیشت برباد کی ہم نے سنبھالا دیا، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی دولت لوٹنے والے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے ملاقات کی، جس میں ملکی قومی معاملات اور آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ مشیر پارلیمانی امور نے وزیراعظم کو پارلیمنٹ کے آئندہ سیشن اور نئی قانون سازی پر بریفنگ دی۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ادارے قوم کو پیارے ہیں، پاکستان کو استحکام کی راہ پر ڈال دیا ہے، منی لانڈررز نے معیشت برباد کی ہم نے سنبھالا دیا، قومی دولت لوٹنے والے صرف این آر او کی تلاش میں ہیں۔
بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف بیانیہ کسی صورت ملکی و قومی مفاد میں نہیں، عوام ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں بھرپور دفاع کیا جائے گا، بہتر معاشی اقدامات کے باعث حکومت درست سمت میں آگے بڑھ چکی، درست پالیسیوں اور عوامی مفاد کی قانون سازی سے مثبت نتائج کی توقع ہے۔