ماہرہ خان کے اپنی زندگی سے متعلق اہم انکشافات

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی زندگی کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے مداحوں کی جانب سے لگائے جانے والے کچھ اندازوں کے جوابات دیے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ ماہرہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان سے متعلق ان کے چاہنے والوں نے شادی، ناک کی سرجری، پسندیدہ کواسٹار اور باڈی شیمنگ کے حوالے سے چند سوالات پوچھے۔


مداح نے سوال کیا کہ کیا آپ نے رازداری سے شادی کررکھی ہے؟
ماہرہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا بالکل نہیں، اگر میں شادی کروں گی تو آپ سب کو ضرور بتاؤں گی اور آپ لوگوں کو لگتا ہے کہ اگر میری شادی ہوچکی ہوتی تو آپ سب کو معلوم نہ ہوتا؟
ماہرہ نے اپنی انگلیاں دِکھاتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی انگوٹھی نہیں، میری منگنی تک نہیں ہوئی۔
ایک اور مداح نے پوچھا کہ کیا آپ نے اپنی ناک کی سرجری کروائی ہے؟
ماہرہ نے کیمرا مین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ کیمرا میری ناک پر زوم کرکے دِکھاؤ کوئی سرجری نہیں کروائی، ایک مرتبہ میں نے ڈائریکٹر عاصم رضا کو کہا تھا کہ بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ میں نے ناک کی سرجری کروائی ہے تو اس نے کہا جو ایسا کہے اس سے کہنا مجھ سے آکر پوچھ لے کیونکہ مجھے تمہیں شوٹنگ کرنی پڑتی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔