محکمہ تعلیم سندھ کے ترقیاتی کاموں سے متعلق اہم اجلاس
کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کے ترقیاتی کاموں سے متعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سندھ بھر میں اسکولز و کالجز میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
سعید غنی کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری تعلیم سندھ احمد بخش ناریجو، سیکرٹری کالجز سید خالد حیدر شاہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں گزشتہ اور موجودہ مالی سال میں رکھی جانے والی اسکیموں پربھی افسران نے بریفنگ دی، اس موقع پروزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ اس بار حکومت کی ترجیح جاری اسکیموں کی جلد تکمیل ہے۔
انہوں نے ہدایت دی کہ موجودہ مالی سال کی اسکیموں کے پی سی ون کا کام ایک ہفتے میں مکمل کرکے جلد اسکیموں کو شروع کیا جائے۔
وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کے مطابق اس سال وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے مزید فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
سعید غنی نے ہدایت کی کہ اسکولز اور کالجز میں ابتدائی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے