وزیراعلیٰ سندھ سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی اہم ملاقات، اسپانسرڈ پروجیکٹس پر گفتگو

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر ناجی بینہسائن کی اہم ملاقات ہوئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں صوبائی وزراء ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، اسماعیل راہو، امتیاز شیخ اور سعید غنی شریک تھے۔
اس اہم ملاقات میں ورلڈ بینک اسپانسرڈ پروجیکٹس کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے واٹر پروجیکٹس پر ورلڈ بینک کے کنٹری چیف سے بات چیت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی واٹر بورڈ میں پانی کی تقسیم کا بہترین نظام بنانے کی ضرورت ہے، سندھ حکومت کراچی کو لائیو ایبل سٹی بنانے کے لیے ترقیاتی کاموں کو ترجیح دے رہی ہے۔


واٹر پروجیکٹ ورلڈ بینک کے تعاون سے 105 ملین ڈالر سے شروع ہورہا ہے۔ بس ریپڈ ٹرانسپورٹ (بی آر ٹی ) ریڈ لائن، 561 ملین امریکی ڈالر پروجیکٹ بھی منظور ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریڈ لائن پروجیکٹ بھی شروع کرنے جارہے ہیں، یہ انتہائی اہم کوریڈور ہے، نئے مالی سال میں 438 ملین ڈالر کراچی کے مختلف پروجیکٹس کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔