آئی ایم ایف نے کورونا سے متاثرہ ممالک کے لیے 650 ارب ڈالر کا فنڈ مختص کردیا

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے کورونا وبا سے متاثر ہونے والے ممالک کے لیے 650 ارب ڈالر کا فنڈ مختص کر دیا ہے۔ فنڈز کی فراہمی کا مقصد ان ممالک کی معیشت کو سہارا دینا ہے۔ اس فنڈ کے ذریعے پاکستان کو دو ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف ایڈوائزری باڈی کے اجلاس میں کورونا کی وبا میں متاثر ممالک کے لیے ساڑے چھ سو ارب ڈالر کا فنڈ مختص کیا گیا ہے۔اس فنڈ سے ان ممالک کو بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں میں آسانی ہوگی۔ اسپیشل ڈرائینگ رائٹس سے پاکستان جیسے ممالک کو فائدہ ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 2 ارب ڈالر کی رقم بطور قرض وصول کرسکتا ہے۔

اس فنڈ کا 34 فیصد حصہ ترقی یافتہ ممالک کے لئے رکھا گیا ہے۔ پروگرام کے تحت امریکا 113 ارب ڈالر، ترقی پذیر ممالک 226 ارب ڈالر اور جی 20 ممالک 139 ارب ڈالر کی رقم حاصل کرسکتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔