وزیرِاعظم سے آئی جی اسلام آباد کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن نے ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات میں آئی جی اسلام آباد نے وزیرِاعظم کو ای الیون 2 میں جوڑے کی جنسی ہراسگی اور حبسِ بے جا کے واقعے پر پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا۔
ملزمان کی گرفتاری کے بعد مضبوط فوجداری کارروائی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے آئی جی خود اس کیس کی نگرانی کررہے ہیں۔ مزید مقدمے میں شواہد اکٹھے کرنے کے لیے تمام سائنٹیفک وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ اسلام آباد کی امن و امان کی صورت حال پر بھی بریفنگ دی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔