رات تک دھرنے ختم نہ ہونے پر قانون کے مطابق سڑکیں خالی کرائیں گے، جاوید اوڈھو

کراچی: کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج رات تک دھرنے ختم نہ ہوئے تو پھر قانون کے مطابق سڑکیں خالی کرائیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ احتجاج کے نام پر پورے شہر کو بند کرنا مناسب نہیں، کراچی کے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
خیال رہے کہ کُرم کے مسئلے پر ایک گروپ سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور، جھنگ، گلگت اور مظفرآباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں مذہبی جماعت کی جانب سے دھرنے جاری ہیں۔
کراچی میں 12 مرکزی شاہراہوں پر جمعرات سے دھرنے جاری ہیں جن کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑرہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔