بھارت میں میرے ساتھ طوائف جیسا سلوک ہوا، برطانوی حسینہ

لندن: مس ورلڈ 2025 کے بھارت میں منعقد ہونے والے مقابلے میں شرکت کرنے والی برطانوی حسینہ، ملا میگی نے بھارتی معاشرے میں پیش آئے شرم ناک سلوک پر خاموشی توڑ دی۔
24 سالہ ملا میگی کا برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ میرے ساتھ طوائفوں جیسا سلوک کیا گیا، مجھے امیر اور ادھیڑ عمر مردوں کے ساتھ زبردستی پورا دن گزارنے پر مجبور کیا گیا، جیسے میں ان کی تفریح کا سامان ہوں۔
انہوں نے مزید کہا، میں ایک عزت دار مقابلے میں حصہ لینے آئی تھی، کسی کی دل لگی یا وقت گزاری کے لیے نہیں۔ مس ورلڈ جیسے مقابلے میں بھی کچھ اخلاقی حدود ہونی چاہئیں۔
میلا میگی نے انکشاف کیا کہ وہ ان حالات میں مزید وہاں رہنا برداشت نہ کرسکیں اور فوراً مقابلہ ادھورا چھوڑ کر واپس انگلینڈ چلی گئیں۔
اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، صارفین نے بھارتی ایونٹس میں خواتین سے ہونے والے سلوک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔