چاہتی ہوں ہانیہ عامر سلمان خان سے شادی کرلیں، راکھی ساونت

ممبئی: راکھی ساونت نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی سپراسٹار سلمان خان کے درمیان رشتہ جوڑنے کی خواہش ظاہر کردی۔
حال ہی میں ہانیہ عامر کو برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا، تقریب کے اختتام کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف سوالات کے جواب دیے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ہانیہ عامر نے راکھی ساونت کی باتوں پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں معصومانہ قرار دیا اور کہا کہ ان کے ساتھ سوشل میڈیا پر پیغامات شیئر ہوتے ہیں جس سے وہ محظوظ ہوتی ہیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد راکھی ساونت نے اس پر ردعمل دیا اور کمنٹ میں لکھا، مجھے ہانیہ بہت پسند ہے، میں چاہتی ہوں کہ وہ میرے بھائی سلمان خان سے شادی کرلے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہانیہ نہایت خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں جو گڑیا کی طرح دکھتی ہے اور پاکستانی خوبصورت ہیں اور پوری دنیا میں مقبول ہیں۔
راکھی ساونت کے اس تبصرے پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل آیا، کچھ صارفین نے اسے مزاحیہ قرار دیا جب کہ کچھ نے سلمان خان اور ہانیہ عامر کے درمیان عمر کے فرق پر سوال اٹھایا۔
خیال رہے کہ یہ پہلی بار نہیں کہ راکھی ساونت نے سلمان خان سے متعلق کوئی تجویز دی ہو۔
اس سے قبل راکھی ساونت نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ انہوں نے سلمان خان کے لیے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو دلہن کے طور پر پسند کیا ہے۔