مفت انٹرویو کے بجائے اہل خانہ کیساتھ وقت گزارنے کو ترجیح دیتی ہوں، جویریہ

کراچی: ٹی وی کی سینئر اداکارہ جویریہ سعود نے حال ہی میں انٹرویوز اور پوڈکاسٹس میں شرکت نہ کرنے سے متعلق کُھل کر اظہار کیا ہے۔
جویریہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی تصویر کے ساتھ مداحوں کو بتایا کہ وہ مفت انٹرویوز دینے کے بجائے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے یا اسکرپٹ لکھنے کو ترجیح دیتی ہیں۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ چونکہ ڈیجیٹل تخلیق کار اپنے مواد کو مونوٹائز کرکے اس سے کمائی کرتے ہیں، اس لیے وہ بھی معاوضے کے ساتھ انٹرویو دینے کو ترجیح دیں گی، کیونکہ یہ ان کے کام کا حصہ ہے اور ان کا حق ہے۔
جویریہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں اور وہیں ان کے سوالات کے جوابات دیتی ہیں۔
دھیان رہے کہ ان دنوں جویریہ اپنے ڈرامے بے بی باجی میں شاندار پرفارمنس پر سراہی جارہی ہیں اور مداحوں کو ان کا ڈرامے میں کردار بے حد پسند آیا ہے جب کہ اس ڈرامے کے خوب چرچے بھی ہورہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔