انتخابی نتائج تسلیم نہیں کیے اور نہ کروں گی، مریم نواز
اسلام آباد: مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہوں نے انتخابی نتائج تسلیم نہیں کیے اور نہ ہی وہ نتائج تسلیم کریں گی۔
انہوں نے کہا میں نے تو 2018کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نہ اس جعلی حکومت کو مانا ہے۔
مریم نواز نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا، جماعت جلد فیصلہ کرے گی۔
میں نے نتائج تسلیم نہیں کیے ہیں اور نا کروں گی۔ میں نے تو ۲۰۱۸ کے نتائج بھی تسلیم نہیں کیے نا اس جعلی حکومت کو مانا ہے۔ ورکر اور ووٹرز کو شاباش دی ہے۔ اس بے شرم دھاندلی پر کیا لائحہ عمل ہو گا، جماعت جلد فیصلہ کرے گی انشاءاللّہ https://t.co/tgaO8TrH9H
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 25, 2021
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے میدان مارلیا، غیر سرکاری اورغیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے 25 نشستیں جیت لیں اور تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی۔
پیپلزپارٹی 11 اور ن لیگ 6 نشستوں پر کامیاب رہی جبکہ مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کوایک ایک نشست ملی