میٹھا بہت پسند، بریانی میں فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہوں: حرامانی

کراچی: ٹی وی کی مقبول اداکارہ حرامانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بریانی میں فروٹ چاٹ ملا کر کھاتی ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ حرامانی کی نجی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں انہیں دیگر دلچسپ موضوعات سمیت کھانوں کے حوالے سے اپنی پسند اور ناپسند پر بھی بات کرتے دیکھا گیا۔
حرا مانی نے بتایا کہ میں بریانی میں زردہ ملاکر کھاتی ہوں، یہی نہیں میں بریانی میں فروٹ چاٹ ملاکر بھی کھاتی ہوں۔
حرامانی کی بات پر میزبان نے حیران ہوکر ان سے سوال کیا کہ بریانی میں فروٹ چاٹ ملاکر کون کھاتا ہے، آپ ایسا کیوں کرتی ہیں؟
اس پر حرا مانی نے بتایا کہ میں ایسی ہی ہوں، مانی بھی مجھ سے یہی سوال کرتے ہیں اور جب میں بریانی میں ملی فروٹ چاٹ کی پیشکش انہیں کرتی ہوں وہ بھی چڑ کر کہتے ہیں تم یہ پیشکش مجھے کیوں کرتی ہو۔
حرامانی نے مزید کہا کہ مجھے میٹھا بہت پسند ہے اور شاید اس لیے بھی میں ایسا کرتی ہوں۔
حرا کی ویڈیو پر جہاں متعدد سوشل میڈیا صارفین حیرانی کا اظہار کررہے ہیں وہیں کچھ صارفین ان کی اس بات کو ان کی معصومیت کہہ کر ان کی تعریف کررہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔