میں اپنا میاں کسی کو نہیں دے سکتی، ثناء جاوید کے کمنٹ پر شدید تنقید
کراچی: سابق کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور اداکارہ ثنا جاوید ایک بار پھر اپنی پوسٹ کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں۔
ڈرامے پیارے افضل سے شہرت پانے والی ثنا جاوید کا شمار پاکستان کی مشہور اور مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے جب کہ سوشل میڈیا پر بھی ان کے چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے، صرف انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 9.1 ملین ہے۔
ثنا جاوید کے دیگر نمایاں ڈراموں میں ذرا یاد کر، خانی، رومیو ویڈز ہیر، اے مشتِ خاک، کالا ڈوریا، مانا کا گھرانہ اور سکون شامل ہیں۔
ثنا جاوید کی پہلی شادی گلوکار عمیر جیسوال سے ہوئی تھی، جو طلاق پر ختم ہوئی، جس کے بعد انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے شادی کی، جن کی پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ہوئی تھی، جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔
حال ہی میں ثنا جاوید نے دبئی سے اپنی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جنہیں عوام کی جانب سے خوب سراہا گیا۔
ثنا جاوید کی پوسٹ پر عمیر قاضی نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ فوٹو گرافر چاہیے، جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ میں اپنا میاں کسی کو نہیں دے سکتی۔
تاہم، ثنا جاوید کا اپنے شوہر سے متعلق دیا گیا، جواب بھاری پڑگیا اور صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
کشف نامی صارف نے کمنٹ میں لکھا، میں اپنا شوہر کسی کو نہیں دے سکتی، لیکن کسی اور کا لے سکتی ہوں۔
ایک اور صارف نے کہا کہ کیوں کہ میں نے خود کسی کا شوہر چھینا ہے۔
ایک اور کمنٹ میں لکھا گیا کہ سنو، یہ تمہارا شوہر نہیں، دراصل تم نے اسے کسی اور سے چھینا ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ کسی کو تمہارے شوہر کی ضرورت نہیں، اپنے پاس ہی رکھو۔