ماہرہ کی ماں کا کردار کرلوں گی، لیکن ہمایوں کیساتھ کام نہیں کروں گی، جیا علی

لاہور: معروف اداکارہ و ماڈل جیا علی نے ایک حالیہ گفتگو میں اپنے کیریئر سے متعلق ایک غیر متوقع مؤقف سامنے رکھتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معروف اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتیں۔
نجی ٹی وی چینل کے پنجابی پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران جیا علی نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ ایک سوال کے جواب میں، جس میں ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس اداکار کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہیں گی، انہوں نے بلا جھجھک ہمایوں سعید کا نام لیا۔
جیا علی نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمایوں سعید کو ایک کامیاب اداکار، پروڈیوسر اور اچھا انسان سمجھتی ہیں، تاہم ذاتی طور پر وہ ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے خود کو زیادہ پُرسکون محسوس نہیں کرتیں، اسی لیے وہ ان کے ساتھ کسی پروجیکٹ کا حصہ نہیں بننا چاہتیں۔
جیا علی نے گفتگو کے دوران یہ بھی واضح کیا کہ انہیں عمر کے حوالے سے کسی قسم کا عدم تحفظ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں ماہرہ خان کی والدہ کا کردار بھی پیش کیا جائے تو وہ اسے بخوشی قبول کریں گی، کیونکہ ان کے نزدیک کردار کی نوعیت زیادہ اہم ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔