نرگس پر شوہر کا تشدد، بھائی کا بہنوئی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
لاہور: پاکستانی فلموں اور اسٹیج کی سابقہ اداکارہ نرگس پر شوہر کی جانب سے مبینہ طور پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مشہور آرٹسٹ غزالہ ادریس عرف نرگس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
اداکارہ نرگس کے بھائی خرم نے 15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع کردی، جس پر ڈیفنس پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا۔
نرگس کے بھائی کا کہنا ہے کہ ان کی بہن پر بری طرح تشدد کیا گیا ہے، ان کے شوہر کے خلاف کارروائی کی جائے، اداکارہ کے بھائی خرم نے اپنے بہنوئی پر الزام عائد کیا کہ انسپکٹر ماجد بشیر روزانہ میری بہن پر تشدد کرتا ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ نرگس نے چند سال پہلے ماجد بشیر سے شادی کی تھی، اداکارہ شوبز چھوڑنے کے بعد سے ایک بیوٹی سیلون چلارہی ہیں۔