بھارتی لڑکی کا ہمایوں سعید کو شادی کا پیغام، اداکار کا دلچسپ جواب!

کراچی: پاکستانی شوبز کے چمکتے ستارے ہمایوں سعید نے اپنی ایک بھارتی مداح کو شادی کے پیغام پر دلچسپ جواب دیا ہے۔
اداکار ہمایوں سعید کو ایک بھارتی مداح نے سوشل میڈیا پر شادی کا پیغام دیتے ہوئے لکھا، ڈیئر ہمایوں سعید، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟ مجھے معلوم ہے آپ شادی شدہ ہیں لیکن کیا کروں اس دل کا۔ میرا تعلق بھارت سے ہے اور میں آپ کو بے حد چاہتی ہوں۔ میں آپ سے 24 سال چھوٹی ہوں لیکن یقین مانیں آپ سے بے حد محبت کرتی ہوں۔


اداکار ہمایوں سعید نے اپنی اس مداح کو جواب دیتے ہوئے لکھا، مجھے پیار کرنے کا شکریہ مگر شادی کے لیے ان شاء اللہ آپ کو مجھ سے بہتر لوگ مل جائیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔