میرا سے شادی کی افواہ نے سب سے زیادہ پریشان کیا، ہمایوں سعید

کراچی: پاکستانی ڈراموں اور فلموں کے سپراسٹار ہمایوں سعید خود کو اسکینڈلز سے محفوظ رکھنے کی بارہا کوششوں کے باوجود میڈیا کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔
ہمایوں سعید سے ایک نجی ٹی وی شو میں میزبان احسن خان نے سوال پوچھا کہ ہمایوں سعید زندگی میں سب سے زیادہ پریشان کرنے والا اسکینڈلز کون سا تھا؟
اس سوال کے جواب میں ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ میرے لیے سب سے زیادہ پریشان کن اداکارہ میرا سے شادی کی خبر کا اسکینڈل تھا، یہ ایک ایسا اسکینڈل تھا جس نے مجھے خاصا پریشان کیا۔
ہمایوں سعید کے مطابق جب یہ خبر وائرل ہوئی کہ میں نے پاکستانی اداکارہ میرا سے شادی کرلی ہے تو یہ واقعی میرے لیے بہت پریشان کن تھا، جب میں نے یہ خبر سنی تو میں حیران رہ گیا۔
اُن کے انکشاف پر شو میں شرکت کے لیے آئے ہوئے فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ اس اسکینڈل پر تو میں بھی بہت پریشان ہوا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔