اداکار حمزہ سہیل سے شادی کی افواہوں پر سجل نے کیا ردعمل دیا؟

کراچی: بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ سجل علی نے ساتھی اداکار حمزہ سہیل سے شادی سے متعلق افواہوں پر ردعمل دے دیا ہے۔
پچھلے کافی دنوں سے سوشل میڈیا پر سجل علی اور حمزہ سہیل کی شادی کی خبریں گردش کررہی تھیں کہ دونوں اداکار 2026 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔
ان افواہوں پر اداکارہ سجل علی خاموش نہ رہ سکیں اور اُنہوں نے اس پر اپنا بھرپور ردعمل دیا ہے۔
سجل علی نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے سوشل میڈیا پر جاری افواہوں سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ غیر تصدیق شدہ دعووں پر کان نہ دھریں۔
اداکارہ سجل نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ لوگو! پرسکون رہو، اگر میری زندگی سے متعلق کوئی بھی خبر آئی تو میں براہ راست خود بتادوں گی۔
دھیان رہے کہ سجل علی کی شادی اداکار احد رضا میر سے 2020 میں ہوئی تھی، لیکن بدقسمتی سے یہ شادی 2 سال سے زیادہ عرصے نہ چل سکی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔