ہم نے شادی کو ٹائم بم بنالیا، اس معاملے میں جلدبازی نہ کریں، حنا الطاف

کراچی: اداکارہ حنا الطاف نے اپنے مداحوں کو شادی سے متعلق مشورہ دے ڈالا۔
اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے شادی کے حوالے سے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کی اور کہا کہ شادی کے معاملے میں ہرگز جلدبازی نہ کریں، شادی کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔
وائرل ویڈیو کلپ میں حنا الطاف کہہ رہی ہیں کہ جب انسان کا نصیب ہوتا ہے اور صحیح شخص زندگی میں آتا ہے تو اسی وقت شادی جیسا فیصلہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ کا دل کہے کہ بس یہی ہے وہ شخص تو اس وقت شادی کریں، ہم نے بھی شادی کو ٹائم بم بنالیا ہے کہ بس وقت نکل جائے گا، عمر گزر جائے گی، شادی کرلو، ایسا کچھ نہیں ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شادی میں جلدی نہ کریں اور جو آپ پر دباؤ ڈالے کہ شادی جلد کرو اس کو نظرانداز کریں، کہیں کہ آرام کرو اور مجھے بھی سکون لینے دو۔
خیال رہے کہ حنا الطاف اور آغا علی کی طلاق ہوچکی، جس کی تصدیق اداکار آغا علی نے خود کی تھی۔
آغا علی اور حنا الطاف کی شادی کووڈ کے دوران مئی 2020 میں ہوئی تھی جب کہ 2022 میں ان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں، جسے آغا علی نے مسترد کردیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔