ہائی ٹمپریچر وارننگ، پی آئی اے حج پرواز کی ریاض میں ہنگامی لینڈنگ

ریاض: پی آئی اے کی حج پرواز کو ہائی ٹمپریچر کی وارننگ کے باعث ہنگامی طور پر ریاض ایئرپورٹ پر لینڈ کرالیا گیا۔
پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے حج پر جانے والے ایک مسافر نے بتایا کہ دوران پرواز طیارے میں دھماکے کی آواز سنی گئی، دھماکے کی اطلاع پر طیارہ جدہ سے موڑ کر ریاض ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا اور ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد طیارے سے تمام مسافروں کو اتارکر لاؤنج میں منتقل کیا گیا۔
اس حوالے سے پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی حج پرواز رات 10 بجے کراچی سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی، دوران پرواز طیارے کے کارگو کیبن میں ہائی ٹمپریچر کی وارننگ آئی، وارننگ کے بعد پرواز کو جدہ سے رخ تبدیل کرکے ریاض ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔
پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے کی جانچ کے بعد ہائی ٹمپریچر وارننگ غلط ثابت ہوئی اور پرواز کو دوبارہ جدہ روانہ کردیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔