ملک میں مہنگائی 9.3 فیصد تک پہنچ گئی
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کے اثرات جولائی میں مہنگائی میں اضافے کی صورت میں سامنے آگئے اور جون کے مقابلے میں 2.50 فیصد اضافہ کے بعد جولائی میں مہنگائی 9.3 فیصد تک پہنچ گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں ماہانہ بنیاد پر شہری علاقوں میں ٹماٹر ایک 179 فیصد، موٹر فیول 27 فیصد، سبزیاں 23 اعشاریہ 8 فیصد اور پیاز 16 اعشاریہ 6 فیصد مہنگے ہوئے۔
اسی طرح جون کے مقابلے میں جولائی میں انڈے 10 اعشاریہ 8 فیصد، مصالحہ جات 7 اعشاریہ 5 فیصد،گندم 7 اعشاریہ 4 فیصد اور آلو 4 اعشاریہ 5 فیصد مہنگے ہوئے جب کہ گوشت 3 اعشاریہ 9 فیصد اور چینی 3 اعشاریہ 8 فیصد مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں سالانہ بنیاد پر شہری علاقوں میں ٹماٹر ایک سو فیصد مہنگا ہوا۔ آلو 63 فیصد، دال مونگ 46 اعشاریہ 25 فیصد، انڈے 43 اعشاریہ 11 فیصد اور مرغی 36 اعشاریہ 69 فیصد مہنگی ہوئی۔
جولائی 2019 کے مقابلے میں جولائی 2020 میں شہری علاقوں میں چینی 17 فیصد، گندم 28 اعشاریہ 52 فیصد اور آٹا 18 اعشاریہ 52 فیصد مہنگا ہوا۔