ایچ ای سی کراچی کے تحت پاکستان یونیورسٹیز ڈیبیٹنگ چیمپئن شپ، ریجنل راؤنڈ سندھ کا انعقاد

مقابلے میں حصہ لینے والے 172 طلبہ کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا

کراچی: ہائر ایجوکیشن کمیشن ریجنل سینٹر کراچی کے زیر اہتمام این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، کراچی میں منگل کو پاکستان یونیورسٹیز ڈیبیٹنگ چیمپئن شپ، سندھ کے ریجنل راؤنڈ میں سندھ کی 30 سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے 172 سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔ جیتنے والوں کو نقد انعام، شیلڈز اور شرکت کے سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔
پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد، قائم مقام وائس چانسلر NED یونیورسٹی کراچی نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، ممبر (کمیشن) ایچ ای سی اور پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین میمن، وائس چانسلر سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی، کراچی نے بالترتیب اردو اور انگریزی سیشن کے مہمان خصوصی کے طور پر اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
یونیورسٹی آف ماڈرن سائنسز، ٹنڈو محمد اور مہران انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، جامشورو کو ٹرافیاں اور نقد انعام سے نوازا گیا۔ انگریزی اور اردو مباحثے کا مقابلہ جیتنے پر بالترتیب ایک لاکھ نقد انعام ہر ایک کو دیا گیا۔


اردو مباحثے میں لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو نے دوسری جب کہ پیپلز یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز نواب شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
اسی طرح گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد نے انگلش ڈیبیٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی جب کہ سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ہر کیٹیگری میں دوسری اور تیسری پوزیشن ہولڈرز نے ٹرافیاں اور نقد انعامات جیتے۔ دوسری پوزیشن لینے والوں کو 80 ہزار اور تیسری پوزیشن والوں کو 60 ہزار نقد انعام دیے گئے۔
خطبہ استقبالیہ میں نذیر حسین، ڈائریکٹر جنرل ایچ ای سی ریجنل آفس، سندھ، کراچی نے پاکستان یونیورسٹیز ڈیبیٹنگ چیمپئن شپ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
تقریب کے اردو مقابلے کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے جیتنے والی ٹیموں کو مبارک باد دیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستانی نوجوانوں میں بڑی صلاحیت موجود ہے۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، مہمان خصوصی برائے اردو مباحثے پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین میمن، وائس چانسلر، سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی نے کہا کہ ڈیبیٹنگ چیمپئن شپ ایک مقابلے سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ مستقبل کے لیڈروں، مفکرین اور تبدیلی لانے والوں کے لیے ایک تربیتی میدان ہے۔
سندھ ریجنل راؤنڈ کے فاتحین اگلے ماہ اسلام آباد میں ہونے والے قومی راؤنڈ میں شرکت کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔