کراچی میں گرمی بڑھنے لگی، اتوار کو موسم شدید گرم رہنے کا امکان

کراچی: شہرِ قائد میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہ سکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ ​آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ ​ہفتے کو درجہ حرارت مزید بڑھے گا اور پارہ 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
اس کے علاوہ اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر متاثر رہنے اور شمال مشرق سے گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔